ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی میں نشے میں مست بس ڈرائیور کی پولیس جیپ اور کار کو ٹکر

اُڈپی میں نشے میں مست بس ڈرائیور کی پولیس جیپ اور کار کو ٹکر

Fri, 04 Nov 2016 13:25:31    S.O. News Service

اڈپی 4/نومبر (ایس او نیوز)ایک پرائیویٹ بس کے ڈرائیور نے شراب کے نشے میں کار او ر پولیس جیپ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بس سمیت تینوں گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

 یہاں ایم جی ایم کالج کے پاس ہونے والے اس سیریل ایکسیڈنٹ کی وجہ سے تھوڑی دیر کے لئے لوگوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا۔آنند ٹراویلس کے ممبئی جانے والے بس کا ڈرائیورمنی پال کی طرف سے اڈپی کی جانب گاڑی موڑ رہا تھا۔ وہ اتنی بے پروائی اورخطرناک انداز میں بس چلارہا تھا کہ سامنے والی ٹویوٹا فورچونر کارکو ٹکر ماردی۔اسی دوران سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر سے آنے والی جیپ کے ساتھ بھی اس کی ٹکر ہوگئی۔بس کا سائڈ بری طرح برباد ہونے کے علاوہ سامنے والی ونڈ اسکرین ٹوٹ کر بکھر گئی اور کچھ مسافروں کو چوٹیں بھی آئی۔ جبکہ کار کا بہت ہی زیادہ نقصان ہوا ہے۔ مبینہ طور پر بس ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا جسے پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔


Share: